Results 1 to 2 of 2

Thread: اسی دو راہے پر

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    New5555 اسی دو راہے پر



    اسی دو راہے پر



    اب نہ اُن اونچے مکانوں میں قدم رکھوں گا
    میں نے اک بار یہ پہلے بھی قسم کھائی تھی
    اپنی نادار Ù…Ø+بت Ú©ÛŒ شکستوں Ú©Û’ طفیل
    زندگی پہلے بھی شرمائی تھی جھنجلائی تھی

    اور یہ عہد کیا تھا کہ بہ ایں Ø+ال تباہ
    اب کبھی پیار بھرے گیت نہیں گاؤں گا
    کسی چلمن نے پکارا بھی تو بڑھ جاؤں گا
    کوئی دروازہ کھلا بھی تو پلٹ آؤں گا

    پھر ترے کانپتے ہونٹوں کی فسوں کار ہنسی
    جال بننے لگی، بنتی رہی، بنتی ہی رہی
    میں کھنچا تجھ سے ، مگر تو مری راہوں کے لیے
    پھول چنتی رہی، چنتی رہی، چنتی ہی رہی

    برف برسائی مرے ذہن و تصور نے مگر
    دل میں اک شعلۂ بے نام سا لہرا ہی گیا
    تیری چپ چاپ نگاہوں کو سلگتے پا کر
    میری بیزار طبیعت کو بھی پیار آ ہی گیا

    اپنی بدلی ہوئی نظروں کے تقاضے نہ چھپا
    میں اس انداز کا مفہوم سمجھ سکتا ہوں
    تیرے زر کار دریچوں کی بلندی کی قسم
    اپنے اقدام کا مقسوم سمجھ سکتا ہوں

    اب نہ اُن اونچے مکانوں میں قدم رکھوں گا
    میں نے اک بار یہ پہلے بھی قسم کھائی تھی
    اسی سرمایہ و افلاس کے دو راہے پر
    زندگی پہلے بھی شرمائی تھی جھنجھلائی تھی

    Û”Û”Û”Û”Û”Û”Û”Û”Û”Û”Û”Û” Û”Û”Û”Û”Û”



    2gvsho3 - اسی دو راہے پر

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: اسی دو راہے پر

    2gvsho3 - اسی دو راہے پر

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •